ابنا: سعودی عرب کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریاض کی کریمنل کورٹ نے کل سعودی عرب کے تین باشندوں کو اس ملک کے بادشاہ اور حکومت کی توہین اور 2003 کے دھماکے میں ملوث ہونے جیسے بیہودہ اور بے بنیاد الزام میں پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔ریاض کی کریمنل کورٹ نے اسی طرح ایک سعودی باشندے کو 17 سال قید کی بھی سزا سنائی ہے ۔ سیاسی سرگرم کارکنوں کے مطابق سعودی عرب میں تقریبا تین مہینہ قبل دہشت گردی سے مقابلے کے قانون کی منظوری کے بعد اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اس ملک میں سیاسی سرگرم کارکنوں کی گرفتاری ميں شدت آئی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511881
سعودی عرب کی ایک عدالت نے اس ملک کے تین باشندوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔